بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) 13 نومبر یوم شہدائے بلوچ کی مناسبت یکم نومبر سے 30 نومبر تک روزانہ کی بنیاد پربلوچ شہداء کے بارے میں پروفائلز اور تاریخی معلومات شائع کرے گا۔
اپنے ایک مختصر بیان میں تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ 13 نومبر کو پارٹی بلوچ قوم ان شہداء کو یاد اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے بلوچستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان بہادر افراد نے اپنے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں اور ان کے نام ہزاروں بلوچ شہداء کی ایک طویل اور قابل فخر فہرست کا حصہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کی انفارمیشن، آئی ٹی اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ روزانہ بلوچ شہداء کے بارے میں پروفائلز اور تاریخی معلومات شائع کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلوچ شہداء کے لیے مختص آفیشل پیجز کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔