ساہیجی میں فوجی جارحیت کا دوسرا روز، فضائیہ بھی پہنچ گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے سنگل پر واقعہ پہاڑی سلسلے دڑامب کے ساہیجی کے کے علاقے میں پاکستانی فوج کی لشکرکشی دوسرے روز بھی جاری ہے۔

علاقائی اطلاعات کے مطابق آج فضائیہ بھی شامل ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی اور زمینی افواج نے ساہجی کے مختلف مقامات پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے تین سے چار ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز نے ساہیجی کے پہاڑی علاقوں کے اوپر کئی گھنٹوں تک پروازیں کیں، جبکہ زمینی فوجی دستے بھی پہاڑی کے قریب پہنچ کر کیمپ قائم کر رہے ہیں۔

تاحال کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ کوئی گرفتاری یا جبری گمشدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔

Share This Article