جبری لاپتہ یوسف قلندرانی کومنظرعام پر لاکر سینٹرل خضدار منتقل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار یوسف قلندرانی کومنظرعام پر لاکر تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل خضدار منتقل کردیا گیا ۔

یوسف قلندرانی کو 17 اگست 2025 کو کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

یوسف قلندرانی ، قلندرانی قبیلے کے سردار علی محمد قلندرانی کے بیٹے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقہ توتک کے رہائشی یوسف قلندرانی کے خاندان کے گیارہ افراد پچھلے چودہ سال سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں جن میں یوسف قلندرانی کے تین بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں جنھیں فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

یوسف قلندرانی کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

Share This Article