ڈیرہ مراد جمالی اور گنداواہ میں فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور گنداواہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ ہادی بخش ٹاور کے مقام پر گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد کی فائرنگ سے لہڑی قبیلے ڈیرہ مراد جمالی کی اہم شخصیت عبدالسلام لہڑی موقع پر ہی ہلاک جبکہ فائرنگ سے عبدالمالک لہڑی زخمی ہوگیا ۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی مرنے والے اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سکھر ریفر کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش تیز کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گنداواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق پیر کو گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈکانسٹیبل یعقوب شاہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکارڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اور ہلاک پولیس اہلکار کاسرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی لے گئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Share This Article