جمعیت علمائے اسلام خضدار نے سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کی جبری گمشدگی کے خلاف کل 23 اگست بروز ہفتہ سے نیشنل ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سردار زادہ قلندرانی کو فوری بازیاب کیا جائے، ورنہ احتجاجی تحریک شدت اختیار کرے گی۔
جے یو آئی نے روڈ کومتعدد مقامات سے بلاک کرنے اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس خاندان کے گیارہ افراد پچھلے چودہ سال سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں جن میں یوسف قلندرانی کے تین بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں جنھیں فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔