بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بدھ کی شام کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ ناکہ بندی ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ اس دوران فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔
یاد رہے کہ بلوچ عسکریت پسند آئے روز مین شاہراہوں پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کرتے رہتے ہیں جہاں وہ عوام سے گھل مل کر ان سے سیلفیاں بھی بنواتے ہیں۔
ناکہ بندی کے دوران کھبی کھبار مشکوک افراد جن کا تعلق ریاستی فورسزاور ان کی حمایت یافتہ سے ہوتا ہے تو انہیں گرفتار کرتے ہیں اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیتے ہیں۔
کئی ناکہ بندیوں کے دوران ریاستی فورسزکے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔لیکن اکثر ناکہ بندی کے دوران ریاستی فورسزجانے کی ہمت نہیں کرتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے ریاست کی مکمل رٹ ختم کردی ہے ۔