تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بل نگور کے علاقہ کہیرن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے ملا امام ولد محمد بخش اور سکندر ولد اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

مقتولین اپنے کھیتوں پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article