مغربی بلوچستان میں حکومت مخالف رہنما ملا کمال صلاح زئی قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مغربی بلوچستان میں کے شہر ایرانشہر میں اتوار 19 اکتوبر 2025 کو حکومت مخالف اور بااثر قبائلی شخصیت ملا کمال صلاح زئی مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

واقعہ ایرانشہر کے علاقے فلک دفاع مقدس میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ملا کمال صلاح زئی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

گاڑی میں موجود ایک اور شخص محفوظ رہا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاحال کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ملا کمال صلاح زئی ایک اہم شخصیت تھے جنہوں نے 1981 سے 2000 کے دوران اسلامی جمہوریہ کے خلاف مزاحمت کی تھی، اور ان کی متعدد بار ایرانی فوجی دستوں سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ حکومت مخالف ہونے کی وجہ سے ایران نے ان کے قتل کی کئی بار کوشش کی، حتیٰ کہ گرفتاری اور رہائی کے بعد بھی وہ حملوں کا نشانہ بنتے رہے۔

اس سے قبل 3 نومبر 1999 کو فوجی دستوں نے سرباز کے گاؤں گرناگ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، جس کا مقصد گاؤں کے باسیوں کو دبانا اور ملا کمال کو گرفتار کرنا تھا۔ انہوں نے سخت مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے۔

Share This Article