کوئٹہ میں 4 بھائیوں سمیت 5 افراد پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں 4 بھائیوں سمیت 5 افرادکو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے سری کرکی تجابان سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم عبداللہ ولد بائیان کو گزشتہ رات کوئٹہ میں ان کے کمرے سے فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہلِ خانہ کے مطابق، عبداللہ کی گرفتاری کے بعد فورسز نے ان کی گرفتاری کی کوئی تصدیق یا وضاحت فراہم نہیں کی۔

دوسری جانب، کوئٹہ کے بلوچ کالونی جینٹ روڈ سے 4 اکتوبر 2025 کی رات تقریباً تین بجے ارشاد احمد سمالانی، تنویر احمد سمالانی، اور ظہیر احمد سمالانی جو تینوں بھائی اور عزیز احمد سمالانی کے بیٹے ہیں، کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

اسی روز ایک اور بھائی نزیر احمد سمالانی ولد عزیز احمد سمالانی کو بھی شاہرگ کلی مینگل آباد سے پاکستانی فورسز نے رات کے وقت حراست میں لیا، جس کے بعد وہ بھی تاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article