بلوچستان و سندھ کی سرحد پر مری برادری کے خاندانی تنازع میں ماں اور بیٹا ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ٹنڈو رحیم خان جو سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع ہے، کے قریب کیرتھر کے پہاڑی علاقے میں مری برادری کے دو گروہوں میں خاندانی تنازع کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واقعہ سَنگاوتی (رشتہ داری) تنازع سے شروع ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ دھنی بخش مری اپنے بھائیوں کے ہمراہ مرید مری کے گھر اپنی عورت واپس لینے گیا تھا، مگر عورت کے انکار پر دونوں گروہوں میں تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ میں بدل گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

Share This Article