زہری میں آئی ای ڈی حملے میں  پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زہری میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 6 اکتوبر کو ایک بجے کے قریب زہری میں گزان، کوچو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article