بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز دو ماہ کے لیے معطل کرنے کی تجویز

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے وفاقی وزارتِ داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر بلوچستان بھر میں دو ماہ کے لیے 3G اور 4G انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزارت کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں عارضی طور پر تجویز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ30 اگست سے 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کئے گئے تھے۔اوراس سے قبل 6 اگست کو بھی بلوچستان میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندکی گئی تھی جس کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے 21 اگست کو کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں 15 روز کے بعد موبائل ڈیٹا بحال ہونا شروع ہوگیا تھا۔

بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے نام پر آئے روزانٹرنیٹ بند کرکے عسکری ادارے فوجی آپریشن کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اپنی غیر انسانی اور نسل کش اقدامات کو چھپاتے ہیں ۔اس دوران لوگوں کی بنیادی انسانی حقوق ، باہمی رابطوں ، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیوں کومحدود کر کے آزادی اظہار پر قدغن لگایا جاتا ہے۔

Share This Article