قلات : تعمیراتی کمپنی کے 5 افراد مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں قلات کے علاقے سے تعمیراتی کمپنی سے وابستہ 9 افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

واقعہ قلات کے علاقے بینچہ میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر کام کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی وابستہ 9 افراد کو اغوا کرلیا۔

ایس ایچ او لیویز قلات جان محمد بلوچ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

علاائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بعد ازاں 4 مغویوں کو رہا کردیا جو مقامی بتائے جارہے ہیں۔ جبکہ دیگر4 کا تعلق کشمیر اور ایک کا مانسہرہ سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سائیٹ پر حملے کے دوران ایک فیلڈر کار اور ایک پک اپ گاڑی کوبھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article