پاکستان کے شہر پشاور سے بلوچستان کے مر کزی شہر کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
جعفر ایکسپریس ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں جمعرات کی دوپہر پٹ فیڈر پل پر دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا،سیکورٹی خدشات کی بنا پر پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو بدھ کی صبح جیکب آباد سے سبی لایا جائے گا ،جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافر وں کو چمن ٹرین کی بوگیوں میں سبی پہنچایا جائے گا ۔
ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کو چمن جانے والی چمن ٹرین بھی منسوخ کردی گئی ہے ۔