مچھ میں مسلح افراد کے ہاتھوں 3 کوئلہ کانکن اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مچھ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان سے 3 کانکنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدور کان کنی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مسلح افراد انہیں اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف راستوں پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں۔

Share This Article