خاران: عدالت سے اغوا ہونیوالا قاضی بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران سے دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہو گئے ہیں۔

قاضی محمد جان بلوچ کو دو روز قبل عدالت کے احاطے سے اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ معمول کے عدالتی فرائض انجام دے رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، مسلح افراد نے اس وقت عدالت کو نذر آتش کیا تھا اور جبکہ قاضی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق، قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خاران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی حکام سے ملاقات کی۔

تاہم، تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کہاں سے اور کن حالات میں بازیاب کرایا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article