نصیر آباد و پنجگور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈیتھ اسکواڈ کارندہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آباداور رمیں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاراور ایک ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندہ ہلاک ہوگیا۔

ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں آج بروزہفتہ بیدار پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس گشت پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو ہیڈ کانسٹیبل احمد لیساری اور ملک بگٹی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ڈی ایس پی غلام سرور مینگل نے واقعہ کی تصدقی کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور جاتے ہوئے مقتول پولیس اہلکاروں کے سرکاری ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ایک دوسرے واقعے میں جمعہ کے روز پنجگور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حکومت کے حامی مسلح ملیشیا (جسے مقامی طور پر "ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے) کے کارندوں کو نشانہ بنایا۔

اس مسلح حملے کے نتیجے میں جمیل نامی کارندہ ہلاک جبکہ احمد زخمی ہو گیا۔

بلوچستان میں جاری اس طرح کے پے در پے حملے زمینی سطح پر بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور عسکری کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article