نصیرآباد : دو موبائل ٹاورز نذرآتش، مشینری و دیگر سامان جل کرخاکستر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں مسلح افراد نے دو موبائل ٹاورز کو آگ لگادی جس سے تمام مشینری و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود اوچ پاور پلانٹ کے ایریاز میں نا معلوم مسلح افراد نے حملے کرکے بجی کمپنی کے دو موبائل ٹاورز کوآگ لگا دی جس سے تمام مشینری و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article