اورماڑہ میں سمندری طوفان سے درجنوں کشتیاں سمندر برد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں سمندری طوفان شکتی کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، گذشتہ رات گئے طوفانی ہواؤں اور سمندر میں شدید طغیانی کی باعث ساحل کے قریب لنگر انداز درجن سے زائد کشتیاں ڈوب گئیں۔

کشتیوں کے ڈوبنے سے ماہی گیروں کو شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متاثرہ کشتیوں کے مالکان اور دیگر مقامی ماہی گیروں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرگ بعد از معیار کے مصداق محکمہ موسمیات اور فشریز ڈپارٹمنٹ نے ماہی گیروں کو سمندری طوفان شکتی سے ہونے والے نقصانات کے بعد ماہی گیروں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا اور انکے سمندر جانے پر پابندی کا عندیہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گوادر کے ساحلی علاقوں اورماڑہ اور پسنی میں سمندری طوفان شکتی کے اثرات سے تیز ہوائیں، طوفانی لہریں سے درجنوں کشتیوں کو نقصان کے بعد محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران کی ساحلوں پر تند وتیز ہوائیں اور طغیانی کا سلسلہ مزید بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

Share This Article