قلات میں  فورسز پر حملہ، اسلحات ضبط، بلیدہ میں تعمیراتی کمپنی کی مشینریز نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔جبکہ بلیدہ میں ایک زیر تعمیر پل کی مشینریز کو مسلح افراد نے نذر آتش کردیا۔

قلات کے علاقے جوہان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو گذشتہ روز اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کر ررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بعدازاں گذشتہ شب مسلح افراد نے اسی علاقے میں فورسز اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں فورسز کو مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور فورسز واپس ہونے پر مجبور ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے فورسز کے چھوڑے جانے والا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح تین گھنٹوں سے زائد علاقے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر پل پر کام کرنے والی بھاری مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تعمیراتی سامان اور مشینری کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور آلات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

کسی نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article