خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، اوستہ محمد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع خضدار کے سب تحصیل مولہ کے علاقے جھاڑی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سب تحصیل مولہ کے علاقے جھاڑی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ذبیح اللہ ولد امان اللہ جلابزئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں جھل مگسی بی ایریا گوٹھ لنڈا میں ملزم اعجاز مگسی نے اپنی بیوی مسماۃ ریحانہ کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔

لیویز نے لاش قبضہ میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

Share This Article