بلوچستان کے علاقے دالبندین میں مختلف حادثات میں بچہ سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔
دالبندین میں کار اور ٹریکٹر کے تصادم کے نتیجے میں حاجی عبد المالک بابئی کا کم سن بیٹا محمد جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،جبکہ ان کی ایک بیٹی زخمی ہوگئی۔
ادھر تحصیل چاغی میں ہوائی فائرنگ کے دوران حضرت علی ولد عبدالباقی کو گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنی پڑی۔
یاد رہے کہ ضلع چاغی میں انتظامیہ کا کردار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، جبکہ دن رات جاری ہوائی فائرنگ شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہے۔