بلوچستان کے علاقے نوشکی او ر تربت میں پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملہ اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مچھ سے ایک شخص کی پرانی لاش برآمدہوئی ہے ۔
نوشکی میں جمعہ کی رات آٹھ بجے نوشکی پولیس کی گشتی پارٹی ڈبل روڈ پر ناکہ لگا کر سنائپ چیکنگ کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعے میں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک سویلین زخمی عبدالناصر سکنہ کلی غریب آباد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یوسف ولد عبدین سکنہ ریکو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔
دریں اثنا مچھ کے علاقے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی یے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مچھ میں دربار ہوٹل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مزید کارروائی جاری ہے ۔