بلوچستان کے ضلع آواران اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر آض بروزبدھ کو دو مختلف آئی ای ڈی حملے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ضلع آواران سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے حملے میں فوجی دستوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
دوسری جانب کیچ کے علاقے گورکوپ میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تاہم حکام کی جانب سے اب تک ان دونوں واقعات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔