بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
واقعہ آج بروز بدھ صبح پیش آیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دالبندین میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
مقامی لوگوں نے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع دی۔
لوگوں کا دعویٰ ہے دونوں فریقین کو جانی نقصان ہوا ہے۔
تاہم حکام کی جانب سے اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔