ٹی ٹی پی کا پنجگورمیں ناکہ بندی، فورسز چوکی پر قبضہ و اسلحات قبضے میں لینے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں ایک ناکہ بندی کے دوران پولیس چوکی پر قبضہ کرکے و اسلحات و گولہ بارود اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیاہے ۔

ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں ضلع پنجگور میں M-8 CPEC ہائی وے پر ایک پولیس چوکی پر قبضہ کرنے، اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے اور چوکیاں قائم کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔

بیان میں کہا گیا کہ سنیپ چیکنگ کے دوران فورسز کی چوکی پر قبضہ کیا گیا۔

حکام کی جانب سے اب تک اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article