بلوچستان میں لسبیلہ یونیورسٹی میں جاری بلوچ طلباکی پرامن احتجاجی کیمپ پر فورسز نے حملہ کرکے ہاسٹلوں پر چھاپے اور طلبا پر سیدھی فائرنگ سے متعدد بلوچ طلبا زخمی ہوگئے جبکہ کئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یونیورسٹی سے آمدہ اطلاعات کے لسبیلہ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء تعلیمی مسائل پر کئی دنوں پرامن دھرنا دیے بیٹھے تھے کہ آج ان پر ضلعی پولیس و جامعہ کی انتظامیہ نے دھاو بول کر کیمپ کو زبردستی ختم کرویا اور کئی طلباء کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
جبکہ جامعہ کے مسائل کو تسلیم نہ کرنے پر آج طلباء کی جانب سے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا گیا مگر پولیس نے جامعہ کے اندر و ہاسٹلوں میں دھاوا بول کر طلباء پر تشدد و کئی کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتاری کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔
پولیس کی سیدھی سے فائرنگ سے کئی طلباء کے زخمی ہونے کے اطلات ہیں۔