بلوچستان کے علاقے سبی میں جیل روڈ پر ایک مسلح تصادم میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا بعد ازاں زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ محمد شہی اور رئیسانی قبائل کے درمیان ہوا۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت سجاد ولد حاجی خان رئیسانی اور لیویز اہلکار عامر خجک کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سبی موقع واردات پر پہنچ گئے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔
بعض ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلح تصادم میںہلاک ہونے والوں کا تعلق حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا جسے مقامی طور پر "ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے،سے ہے جس کی قیادت فرید رئیسانی کر رہے ہیں۔