جبری لاپتہ مولانا خلیل اللہ شہاب اور غلام علی بلوچ کوئٹہ سے بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار مولانا خلیل اللہ شہاب اور غلام علی بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

مولانا خلیل اللہ شہاب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ، خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ مولانا خلیل اللہ شہاب کو 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی رات کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

مولانا کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ان کے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی فورسز، سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤں کرکے چھاپہ مارا، اس دوران کسی کو قریب جانے یا سوال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کے رہنماء غلام علی بلوچ کوئٹہ سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article