تربت: طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف ساتھی طلبہ کی احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں لاء کالج کے طلبہ نے اپنے چارُمی سمسٹر کے طالب علم جیئند لیاقت کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "Release Jeehand Liaqat” اور "Save Baloch Student” کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے جیئند لیاقت کی فوری اور باحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا۔

طلبہ کونسل کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیئند لیاقت کو 25 اگست 2025 کی رات کیچ میں واقع ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جیئند ایک محنتی طالب علم ہے اور اس کی جبری گمشدگی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے تعلیمی ماحول پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، مگر طلبہ کو اس طرح لاپتہ کرنا تعلیمی اداروں میں خوف کی فضا پیدا کرتا ہے۔

طلبہ کونسل نے اعلان کیا کہ اگر جیئند لیاقت کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لایا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Share This Article