خاران میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔

خاران شہر پرانا گزی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عطااللہ کبدانی ولد موسیٰ خان کبدانی ساکن شہر خاران نامی شخص کو قتل کردیا۔

لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ واقع کی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔

عاصم بلوچ ولد حکمت اللہ سکنہ آسیہ آباد تمپ، جو 1 مئی 2025 کو لاپتہ ہوئے تھے، 22 ستمبر 2025 کو بازیاب ہوگئے۔

Share This Article