بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے نا معلوم مسلح افراد 9 افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
اغوا ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہجوانی بگٹی قبیلے سے بتایا جاتاہے۔
لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کھٹن میں نا معلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر مقامی 9 افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ نا معلوم مقام پر لے گئے۔
لیویز کے مطابق اغوا ہونے والوں کا تعلق ہجوانی بگٹی قبیلے سے ہے اور وہ چرواہے تھے۔
اغوا کے واقعے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے مغویوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ پرمخالفین افرادکے قتل و جبری گمشدگیوں کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔