بلیدہ میں پاکستانی فورسز کا فدائی الطاف بلوچ کے گھر پر چھاپہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ الندور میں پاکستانی فورسز نے اتوار کے روز بھاری نفری کے ساتھ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائی الطاف بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس دوران گھر کی تلاشی لی گئی اور لواحقین کی زبردستی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے ساتھ نقاب پوش مخبر بھی موجود تھے۔

فورسز اہلکاروں نے فدائی الطاف کے والد اور بھائیوں کو ڈرا دھمکا کر ویڈیو بنائی اور الطاف سے رابطے میں رہنے والے افراد کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز نے لواحقین کو فاتحہ اور دیگر رسومات ادا نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سنگین دھمکیاں بھی دیں۔

یاد رہے کہ فدائی الطاف حالیہ دنوں دشت میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے فورسز پر کیے گئے مہلک حملے میں شامل تھے۔

مزید یہ کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے پروم میں بھی فورسز نے فدائی گہرام بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران ان کے چچا کریم جان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی فورسز بلوچ جہدکاروں کے گھروں پر چھاپے مارتی اور ان کے رشتے داروں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

Share This Article