کوئٹہ سے بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

فورسز نے شیر زمان ولد غلام قادر کو ڈگری کالج سریاب کے ہاسٹل سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

لواحقین اور ساتھی طالب علموں نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، انسانی حقوق کے کارکنان و تنظیمیں طویل عرصے سے ان واقعات کے خلاف آواز بلند کرتے آ رہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share This Article