بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خضدار میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما آغا شکیل دُرانی کے مہمان خانہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 19 ستمبر بروز جمعہ رات 8:00 کے قریب خضدار میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کمانڈر، پی پی پی کے رہنما آغا شکیل درانی کے مہمان خانے پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کا ایک اجلاس ہورہا تھا۔ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے 6 کارندے شدید زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ کمانڈر آغا شکیل درانی کے مہمان خانے پر حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک ریاستی فورسز اور ان کے مسلح پراکسیز پر حملے جاری رہیں گے۔