بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈغاری زڑخو میں جمعرات کی شام ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی دستے علاقے میں ایک نئی زیر تعمیر چوکی کا جائزہ لینے پہنچے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔
دھماکے کے فوراً بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر آمد و رفت محدود کردی گئی۔
سرچ آپریشن جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔