پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی،قلات سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قلات میں ٹول پلازہ کے قریب ایک 35 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق پنجگور کے علاقہ وشبود سی پیک روڈ پر مسلح گاڈی سواروں کی فائرنگ سے 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں  کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم فوری طور پر زخمیوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب قلات میں ٹول پلازہ کے قریب ایک 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ابتدائی طور پر نعش کو شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر قلات صدر تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں بعد ازاں متوفی کی شناخت میر خان ولد محمد عیسیٰ، ساسولی، سکنہ نیمرغ قلات کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام و متوفی کے ورثا کاکہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، جبکہ جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں پائے گئے۔

نعش کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔

Share This Article