بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں گذشتہ روزجمعہ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی ) کیچ زون کی جانب سے مند میں اظہار بلوچ، ملا بہرام اور جلال بلوچ کے 6 ستمبر کو اور الطاف بلوچ کے 12 ستمبر کو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈز کے ذریعے کیے جانے والے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی مظاہرے میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شریک رہی ۔
مظاہرین نے ڈیتھ اسکواڈز کی موجودگی اور بلوچ عوام پر ہونے والے تشدد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان میں اور خاص طور پر مکران کے علاقے میں یہ ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کھلے عام بلوچ نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ہر قسم کے ریاستی تشدد اور جبر کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے اور بلوچ عوام کے خلاف مبینہ نسل کشی کو فوری طور پر روکا جائے۔