بلوچ ا سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کے زیر اہتمام مرحوم واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
بساک پنجگور کے تحت تنظیم نے مرحوم واجہ مبارک قاضی کی دوسری برسی منانے کا اعلان کیا تاکہ ان کی میراث کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔
تنظیم کے تمام زونز کو اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اس حوالے سے مکران یونیورسٹی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
علاوہ ازیں کراچی زون کے زیر اہتمام قومی ادب میں بے لوث خدمات پر مرحوم اوجہ مبارک قاضی کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس حوالے سے کراچی زون ملیر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ پروگرام مختلف حصوں پر مشتمل تھا، حاضرین نے مرحوم واجہ مبارک قاضی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں بھرپور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اسی طرح جامشورو حیدرآباد میں بھی مرحوم واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے تنظیم کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم مستقبل میں مرحوم واجہ مبارک قاضی جیسی ہر دلعزیز بلوچ سیاسی اور ادبی شخصیت کی خدمات پر انہیں بھرپور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔