بلوچستان میں ضلع چمن کے باب دوستی بارڈر اسٹینڈ کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ باب دوستی کے نزدیک ہوا جس میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطا بق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق جائے وقوعہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیاہے ،لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجودہیں اور شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے انویسٹی گیشن جاری ہے عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔