بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج پرفدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات کو دشت میں ایم 8 شاہراہ پر کنچتی کراس کے قریب ایف سی کے کانوائے پر فدائی حملہ کیا گیا۔جہاں ایک نامعلوم شخص نے ایک زمیاد گاڑی کو ایف سی کے کانوائے میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرا دیا تھا۔
مذکورہ فدائی حملے میں سرکاری حکام نے ایک اہلکار کی ہلاکت و متعدد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بی ایل اے ترجمان نے کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے آج کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کی بسوں کے ایک قافلے پر سی پیک روڈ پر فدائی حملہ کرکے درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کر دیئے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ تفصیلی بیان میڈیا کو جلد جاری کیا جائے گا۔