ضلع کیچ : دشت میں پاکستانی فورسز کانوائے پر فدائی حملے کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے دشت کنچتی کراس پر پاکستانی فورسز کے کانوائے پر ایک خودکش حملے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشت میں ایم 8 شاہراہ پر کنچتی کراس کے قریب ایف سی کے کانوائے پر فدائی حملہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے ایک زمیاد گاڑی کو ایف سی کے کانوائے میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرا دیا ۔

فدائی حملے میں سرکاری حکام نے ایک اہلکار کی ہلاکت و متعدد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی ایک شخص نے فوجی قافلے سے ٹکرائی۔

اب تک حکومت کی جانب سے حملے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جاسکیں۔

Share This Article