پشتون رہنما علی وزیر رہائی کے چند گھنٹے بعد پھر گرفتارو لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو رہائی کے چند گھنٹے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کے وکیل امداد سولنگی کے مطابق سکھر پولیس نے علی وزیر کو سکھر میں ان کے دوست سلمان خیل کے گھر سے حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ علی وزیر کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، تاہم رہائی کے چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

ابھی تک پولیس یا حکام کی جانب سے اس گرفتاری کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ علی وزیر کوگذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد سکھر جیل سے رہائی ملی تھی۔اور رہائی کے چند گھنٹے بعد انہیں پھر سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعداس کاکوئی پتہ نہیں ہے ۔

Share This Article