پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر ڈیڑھ سال بعد سکھر جیل سے رہا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور پاکستان کے قومی اسمبلی کے سابق رکن علی وزیر کو ڈیڑھ سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

علی وزیر کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد سکھر جیل سے رہائی ملی۔

علی وزیر کو اگست 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ انہیں تین ایم پی او (3MPO) آرڈرز کے تحت بھی حراست میں رکھا گیا۔ اس دوران انہیں پنجاب، سندھ، اسلام آباد کی مختلف جیلوں میں طویل عرصے تک قید رکھا گیا۔

ان کی رہائی کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share This Article