پنجگور: گھر پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، خاتون سمیت 2 افرادزخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 2 افرادزخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے مسلح افراد کا ایک گھر پر گھس کر حملہ فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بعد میں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔

پولیس کے مطابق چتکان غریب آباد میں غلام سرور نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا ہے ۔

فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ھے۔

واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article