دکی میں پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ،5 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں پاکستانی فورسز پر ایک مبینہ آئی ای ڈی حملے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دکی کے علاقے بختیار لونی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو مبینہ طور پر آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب فوجی آپریشن سے واپس آرہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 5 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

واقعہ کے حوالے سے اب تک حکومتی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article