بلوچستان کے پنجگور کے علاقے گوران ایریا میں 2 زمباد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو تیل بردار زمباد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے دونوں گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور ہلاک افراد کی مییتوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔