پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میںایک مبینہ آپریشن میں 4 مسلح افراد کی ہلاک اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے دعوے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
دعوے میں کہا کہ آپریشن کے دوران اپنی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 مسلح افرادکو ہلاک کر دیا گیا۔
دعوے میں مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے حسب روایت ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جس سے جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔