چمن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی شہر چمن سے ایک لاپتہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

لاش کی شناخت بشیر خان ولد حاجی نظر کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر خان چمن کے علاقے کہول کلی موسیٰ باچا سے 7 ستمبر کو لاپتہ ہواتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر خان کی لاش پرانا چمن سے برآمد ہوئی ہے ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور بعد ازاں گڑنگ کے علاقے میں ایک کنویں میں پھینک دیا گیا۔

Share This Article