تربت و قلات میں ٹریفک حادثہ و بجلی کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ اور قلات میں ٹریفک اور بجلی کرنٹ لگنے کے دو مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تربت میں حادثہ دشت ایم8 شاہراہ پر سنگئی کے کراس کے قریب پیش آیا جس میں2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دشت سنگئی کراس پر ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک کے حادثے میں دو افراد کمالان ولد الہی بخش ساکن چاہسر اور مولا بخش ولد کمالدین ساکن دشتی بازار وفات پاگئے جب کہ نعمت اللہ ولد معیار حادثہ میں زخمی ہوئے۔

نعش اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جب کہ زخمی کا علاج کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب قلات میں محلہ چار باغ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد خاتون کی نعش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

Share This Article